بھٹکل 13 فروری (ایس او نیوز) جمعرات کو بھٹکل تعلقہ کے آٹھ گرام پنچایتوں میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا تھا جبکہ اگلے دن جمعہ کو بقیہ آٹھ گرام پنچایتوں میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب کیا گیا جس میں پانچ پنچایتوں میں بی جے پی حمایتی ممبران ان عہدوں پر قابض ہوگئے، جبکہ صرف تین پنچایتوں میں کانگریس حمایتی صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یلوڈی کاوور اوربیلکے میں کانگریس حمایتی ممبران کی اکثریت تھی اور سمجھا جارہا تھا کہ ان دونوں پنچایتوں میں کانگریس کی حمایت کرنے والے ممبران صدر اور نائب صدر منتخب ہوں گے، مگر اس کے برعکس یہاں بی جے پی کے حمایتی ممبران صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے۔ بی جےپی حمایتی اکثریت والی پنچایتوں بیلکے، کونار، مُٹھلی اور ماوین کوروے میں حسب توقع بی جے پی حمایتی ممبران جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
یاد ہوگا کہ جمعرات کو ہیبلے پنچایت میں بھی کانگریسی حمایتی ممبران کی اکثریت کے باوجود بی جےپی حمایتی صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا تھا ا س طرح امسال کے گرام پنچایت انتخابات میں جملہ 16 سیٹوں میں نو سیٹوں پر کانگریس کے حمایت یافتہ ممبران اور چھ پنچایتوں میں بی جے پی کے حمایت یافتہ ممبران کو کامیانی ملی ہے۔اسی طرح ایک آزاد اُمیدوار بھی اس بار صدارتی عہدہ پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے 2018 میں ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں بھٹکل تعلقہ میں بی جے پی کی حمایت میں صرف ایک سیٹ تھی، اب یہ تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔
آٹھ گرام پنچایتوں کے لئے منتخب ہونے والے صدر اور نائب صدر کے نام اس طرح ہیں:
| Panchayat Name | President | Vice president |
| Yalwadikawoor | Laxmi Narayan Naik | Kavya Krishna Naik |
| Belke | Shanti Sukran Mane | Rama Jatappa Naik |
| Muttalli | Sheshgiri Naik | Jaishri Naik |
| Mundalli | Nagappa Naik | Verunik Luyis |
| Haduvalli | Nagamma Naik | Shridhar Manju Shetty |
| Marukeri | Masti Gonda | Nagveni Gonda |
| Mavinkurwe | Sumitra Gonda | Daas Naik |
| Konar | Udaya Naik | Nagaratna Naik |